اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہندوستانی وزیراعظم نے لکھا کہ ہندوستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے میں آپ کے ساتھ کام کروں گا-
ہندوستانی میڈیا نے ایران کے صدارتی الیکشن میں ابراہیم رئیسی کی کامیابی کی خبروں کے ذیل میں لکھا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲